About us

السلام علیکم ۔۔ میرا نام نیلم ریاست ہے ۔ میں ایک لکھاری ہوں ۔۔ مجھے کہانیاں کہنے کا شوق ہے ۔ دوہزار پندرہ میں میری پہلی تحریر ردا ڈائجسٹ میں چھپی تھی ۔ اُس کے بعد دو ہزار سترہ میں آن لائن چلنے والے میگزین سوہنی ڈائجسٹ میں میری دوسری کہانی آئی تھی ۔۔ اب تک میں نے تقریباً دس کہانیاں لکھی ہیں ۔۔ چونکہ میں خود بہت عیب دار ہوں ۔۔ اس لیے میرے کام میں بھی آپ کو بہت سے عیب اور نقص نظر آئیں گے ۔۔ مگر پھر بھی میں آپ کو مدعو کرتی ہوں ۔ کہ آپ میری قلم سے نکلے کرداروں سے ملیں ۔۔ قلم اُٹھانے کا اصل مقصد ہی یہی تھا ۔۔ کہ جو لوگ میرے تخیل کے پردوں میں پروان چڑھے ہیں آپ کو اُن سے ملواؤں ۔۔ اس بلاگ میں آپ کو میری تمام تحریروں کے نام تعارف اور لنک مل جائیں گے ۔۔ کیا خبر کوئی کردار یا اُس کے منہ سے نکلی کوئی بات آپ کے دل کو چھو کر گزر جائے ۔۔۔ جیسے راجہ گدھ میں سیمی کی آفتاب کے لیے محبت میرے دل کو چھو گئی ۔۔ یا جیسے جان کا کردار قدیر مجھے اپنا دیوانہ بنا گیا ۔۔ یہ اور ان جیسے بہت سے خوبصورت اخلاق و کردار کے لوگ آپ کو صرف کتابوں میں ملتے ہیں ۔۔ اس لیے کتابیں ضرور پڑھا کریں ۔۔